اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم انوارالحق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا ،اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میںنگران حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا،نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا،وفاقی کابینہ کا مختلف اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اورکابینہ سیکرٹری نے وفاقی بیوروکریسی کی جانب سے وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت کو سراہا،اجلاس میںمحترمہ لبنیٰ فاروق ملک کی ڈیپوٹیشن بطور ڈائریکٹر جنرل، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (FMU) کی مدت میں مورخہ 9 جون 2023 سے 8 جون 2024 تک توسیع دینے کی منظوری دی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر NI (M) کو پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے مابین تعاون کے حوالے سے اْن کی خدمات کے اعزاز میں حکومت ترکیہ کی جانب سے ”ٹرکش آرمڈ فورسز لیجئن آف میرٹ ( Turkish Armed Forces Legion of Merit)” ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت کی منظوری دی گئی،وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، حکومت پاکستان اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگریکلچر انوویشن ، متحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے نگران حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم منتخب حکومت کے لئے ایک ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو یقینی طور پر عوام اور قومی مفاد کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے تمام فیصلوں اور پالیسی سازی میں ملکی مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے ترقی و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔وفاقی کابینہ نے مختلف اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نگران حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کابینہ سیکرٹری نے وفاقی بیوروکریسی کی جانب سے وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اہم چیلنجز میں آپ کی طرف سے ملکی مفاد میں اہم مشکل فیصلے لئے گئے جن کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پرمحترمہ لبنیٰ فاروق ملک کی ڈیپوٹیشن بطور ڈائریکٹر جنرل، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (FMU) کی مدت میں مورخہ 9 جون 2023سے 8 جون 2024 تک توسیع دینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر NI (M) کو پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے مابین تعاون کے حوالے سے اْن کی خدمات کے اعزاز میں حکومت ترکیہ کی جانب سے ”ٹرکش آرمڈ فورسز لیجئن آف میرٹ ( Turkish Armed Forces Legion of Merit)” ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ