ہم ن لیگ کی نہیں اپنی خواہش پر چلیں گے ،شازیہ مری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔سوموار کے روز الیکشن کمیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کا عمل جاری ہے اور2 اپریل کو سینیٹ کیلئے الیکشن ہونگے انہوں نے کہاکہ سینیٹ کا پوراہونا پارلیمنٹ کی تکمیل کیلئے لازمی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہر لحاظ سے خودمختار ہونا چاہیے تاکہ فیصلوں کیلئے کسی کے پاس نہ جانا پڑے ،انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حالات ملکوں پر آتے ہیں اور مدد لینی پڑتی ہے اس سے قبل بھی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس جاتی رہی ہے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے ہیں کہ ہمارا مقابلہ غربت سے ہیںدہشت گردی کی وجہ سے ہم نے قیادت کو کھویا ہے ہم ن لیگ کی نہیں اپنی خواہش پر چلیں گے انہوں نے کہاکہ صدر زرداری کہہ چکے ہیں کہ ملک میں امن کیلئے ہر سطح پر جائینگے اور اگر آئی ایم ایف سے بات کرنے کی ضرورت پڑی تو جائیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتا رہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائونگا لیکن پھر چلے گئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جن شرائط پر جارہے ہیں وہ سب واضح ہونا لازمی ہے پی ٹی آئی آئی ایم ایف آفس کے باہر مظاہرہ کرکے ملک کو نقصان دینا چاہتی ہے پی ٹی آئی کو خود کی کوتاہیوں پر مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ مٹھی کو چھوم کر وطن کی خدمت ہوتی ہے مگر کچھ لوگ باہر بیٹھ کر ملکی اداروں اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے اور اس پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں