24 گھنٹوں میں کابینہ کے نام سامنے آجائیں گے، عطا ء اللہ تارڑ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کل تک کابینہ کے نام فائنل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ ایم کیو ایم صدارتی الیکشن میں ووٹ دے گی اس کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کابینہ کے نام فائنل ہوکر سامنے آجائیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو جلد کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں