سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کو ایک سال ہونے والا ہے ۔ ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر غصے کے باعث فوجی تنصیبات پر حملے کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص پامال کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے تمام حملوں کی قیادت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر غصے کا ظہار کیا اور سانحہ نو مئی جیسا گھناونا قدم اٹھا یا تمام سیاسی جماعتوں کے اختلافات رہے ایسا گھٹیا اقدام کسی نے نہیںاٹھا یا ۔ ملک کے طول و ارض میں فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے،نو مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی ، اندرون ملک خانہ جنگی اور بغاوت کی گئی جوماضی میںاس طرح کی مثال نہیں ملتی ۔ حملے کی شہادتیں ویڈیوز کی صور ت میں آئی،ان کا کہنا تھا کہ تنصیبات پر حملے کرنے والے اب کارروائی سے بچ نہیں سکتے،ملک کی حساس پر حملے کرنے والے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب کے ساتھ مذاکرات کریں گے ۔ اگر یہ سلیکٹو مذاکرات چاہ رہے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ لوگ اب کہتے ہیں کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔ جبکہ اپنے دور حکومت مین ہمارے ساتھ یہ ہاتھ ملانا بھی گہوارہ نہیں کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے جماعت باگ ڈور وکلا کے ہاتھ میں دے دی ہے ۔ مولانا ہمارے لئے محترم ہیں بانی پی ٹی آئی نے مولانا کی ہمیشہ تضحیک کی۔ اب ان کو ساتھ ملانے کی بات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مشکل وقت سیاستدانوں پر بھی آتا ہے لیکن سیاست دانوں کو ایسے وقت میں صبر کرنا چاہیے اپنی سیاسی ولدیت کو ہر گز نہیں بھولنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا عمران خان کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی وہ بس اپنا چورن بیچ رہا ہوتا ہے ۔ اچکزئی کا دوپٹہ اڑا کر مذاق اڑاتا تھا ، مولانا کو ڈیزل ڈیزل کر بلاتا تھا آ ج انکا ساتھ مانگ رہا ہے ۔ اس شخص کے لئے ایک وقت میں جنرل باجوہ سب کچھ تھا ایک طرح سے وہ اس کا سیاسی والد تھا اب وہی بہت برا ہو گیا ۔ اس کا کوئی اصول یا قاعدہ نہیںہے ۔ بس وقت اور حالات کے مطابق بیان بازی کر رہا ہوتا ہے ۔ تحریک انصاف والے اب منت ترلے پر اتر آئے ہیں پہلے فوج کے خلاف بغاوت کی اب اسی فوج سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ۔ عمران خان کی مخالفت کا عالم یہ ہے کہ وہ ابھے نندن کے معاملے پر بھی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی پر اسمبلی فورم پر بھی بات کی جائے گی ۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم